حالت جنگ میں ہیں، اسپتالوں میں سہولتیں مہیا کردیں، وفاقی وزیر صحت

بدھ 21 اکتوبر 2009 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر ۔2009ء) وفاقی وزیر صحت میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہاہے پاکستان حالت جنگ میں ہے اسپتالوں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج بارہ سال تک بہنوئی کی قید میں رہنے والی فرزانہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ فرازنہ کو بارہ سال غیر قانونی طور پر بند رکھنے کے حوالے سے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے اس حوالے سے فوری ایکشن لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرزانہ کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔