چنیوٹ‘ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تحصیل بھر میں سپرے شروع

منگل 7 نومبر 2006 13:31

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ممکنہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے تحصیل ناظم سید ذوالفقار علی شاہ نے تحصیل بھر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے شروع کرا دیا ہے اور مچھر مار سپرے کا دائرہ کار شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں اور قریہ قریہ تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ تحصیل چنیوٹ میں ڈینگی وائرس بخار کا کوئی اور شخص شکار نہ ہو سکے ابھی تک چنیوٹ میں دو ڈینگی بخار کے مریض محمد شکیل اور محسن علی سامنے آئے ہیں محمد شکیل ٹھیک ہو چکا ہے جبکہ محسن علی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چنیوٹ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا ہے-

متعلقہ عنوان :