وائرس کا اگلا شکار آپ کا اسمارٹ فون بھی ہو سکتا ہے ، ماہرین

پیر 26 اکتوبر 2009 15:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر ۔2009ء) کمپیوٹر وائرس اب آپ کے لیپ ٹاپ اور پرسنل کمپیوٹر ہی کو نہیں بلکہ اسمارٹ فون کو بھی خراب کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ٹورجن ہارس، اسپام، اور وارم با آسانی اسمارٹ فون کے سوفٹ وئر کو خراب کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو عموما ای میل، ایم ایم ایس اور بلو ٹوتھہ کے زریعے منتقل ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے محدود ویب براؤزنگ، نامعلوم ایم ایم ایس کو ریسیو نہ کرنا وائرس سے بچاؤ کا حل ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف تیئیس فی صد اسمارٹ فونز میں اینٹی وائرس انسٹال ہوتا ہے جسکی اپ گریڈیشن انتہائی ضروری ہے۔