صو بائی دارالحکومت سمیت صو بہ بھر میں جاری چینی کا بحران شدید تر ہو گیا ، ڈیرہ غازی خان میں چینی کی قیمت100روپے فی کلو تک پہنچ گئی ‘ شوگرملز مالکان چینی نہیں دے رہے‘ڈیلرز

منگل 27 اکتوبر 2009 18:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر ۔2009ء) صو بائی درالحکومت سمیت صو بہ بھر میں جاری چینی کا بحران شدید تر ہو گیا ‘لاہور سمیت پنجاب کے تما م شہروں میں چینی نا یاب اور مقر رہ قیمت پر دستیاب نہیں‘ چالیس روپے فی کلو قیمت مقرر ہونے کے باوجود چینی پچاس روپے کلو بھی نہیں مل رہی ‘ صارفین کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے چندروز تک چالیس روپے فی کلو چینی فروخت کرانے کاعمل جاری رہاتاہم دوروزسے دکانوں پر چینی غائب ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلرز نے دکانداروں کوچینی کی سپلائی بند کردی ہے انکا کہنا ہے کہ انہیں شوگرملز مالکان چینی نہیں دے رہے جب سپلائی آئے گی تو دکانوں پر فراہم فراہم کردینگے۔ ضلعی حکومت کا کہناہے کہ شوگرملوں سے زیادہ چینی سپلائی کی جارہی ہے ایک دوروز میں صورتحال میں بہتر ہوجائے گی اور بیشتر دکانو ں پر چینی دستیاب ہی نہیں ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز میں چینی کا ریٹ 38 روپے فی کلو ہے تاہم وہاں چینی ڈیمانڈ سے بہت کم آتی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں چینی کی قیمت100روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔