منگولیا میں سوائن فلو وبائی شکل اختیار کرسکتا ہے، وزیرصحت

بدھ 28 اکتوبر 2009 14:30

الن بتور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر ۔2009ء) منگولیا کے وزیر صحت نے خبردار کیا ہے کہ منگولیا میں سوائن فلو ایک وبائی مرض کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ منگولیا میں سوائن فلو وائرس سے اب تک4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تمام اموات دو ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔ اور سوائن فلو کے شکار افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے منگولیا کی حکومت ان تمام اقدامات کو بروئے کار لا رہی ہے اور اسکے لئے عوامی حمایت اور مدد کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا حکومت نے تمام ثقافتی پروگراموں اور کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہسپتالوں میں سوائن فلو کے مریضوں کو باقی مریضوں سے مکمل طور پر علیحدہ رکھنے کیلئے خصوصی وارڈ بنائے جارہے ہیں۔