کام کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے سگریٹ نوشی کرتا ہوں، عامر خان

بدھ 28 اکتوبر 2009 14:47

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر ۔2009ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی بڑھتی ہوئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے سگریٹ نوشی کرتا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق عامر خان کو ان دنوں سگریٹ نوشی کی زیادتی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے پچھلے سال سگریٹ کا استعمال کم کردیا تھا لیکن اس سال پھر اس نے بہت زیادہ سگریٹ پینا شروع کردیا ہے۔

وہ دن میں 30 سگریٹ پی جاتے ہیں۔ عامر خان نے سگریٹ نوشی کی بنیادی وجہ کام کے دباؤ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب وہ سگریٹ پیتا ہے تو اس کا ذہنی دباؤ کم ہو جاتا ہے اور اسے سکون ملتا ہے جبکہ اس کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ جونہی عامر کی فلم کی ریلیز قریب آتی ہے یہ ٹینشن میں آکر سگریٹ کا استعمال زیادہ کردیتا ہے۔