ہنگو:اسکولز،مرکز صحت اور مکان دھماکا خیز مواد سے تباہ

جمعہ 30 اکتوبر 2009 11:45

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30اکتوبر 2009 ء)ہنگو میں نامعلوم افراد نے دو اسکول، مرکز صحت اور ایک رہائشی مکان کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ ہنگو کے علاقے شاہو خیل میں تباہ ہونی والی تمام عمارتیں خالی تھیں جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔تباہ ہونے والے اسکولوں میں ایک نجی اور دوسرا سرکاری اسکول بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔