ملک میں ڈینگی فیور کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 3435 ہوگئی

منگل 7 نومبر 2006 17:57

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) ملک میں ڈینگی فیور کے رپورٹ کردہ مریضوں کی تعداد 3435 ہو گئی جن میں سے 1178 کو مذکورہ مرض کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ جڑواں شہروں میں بھی ڈینگی فور کے شکار مریضوں کی تعداد 179 ہو گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے ڈینگی فیور کے رپورٹ کردہ مریضوں کی تعداد 3435 ہو گئی ہے جن میں سے 1178 میں مذکورہ وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اب تک اس وائرس سے ملک بھر میں 35 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے 33 سندھ اور 2 سرحد میں ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں مذکورہ فیور کے رپورٹ کردہ مریضوں کی تعداد 470 ہے جن میں سے اب تک 179 مریضوں میں اس وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب ڈینگی فیور کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اور حکومت اس صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کر رہی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز تک اس مرض کے متاثرہ افراد اور کیسز رپورٹ ہونے کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :