وزن کم کرنے کیلئے شراب نوشی چھوڑ دی، ہڈسن

بدھ 4 نومبر 2009 15:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 نومبر ۔2009ء)ہالی وڈ اسٹار کیٹ ہڈسن آج کل اپنی فٹنس کے معاملے میں پریشان نظر آرہی ہیں۔کیٹ ہڈسن کہتی ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے انہیں من پسند عادت یعنی شراب نوشی کوترک کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک امریکی جریدے کے مطابق کیٹ کو اپنی نئی فلم آریتھ باوٴنڈ کے کردار کے لئے بیس پانڈ وزن کم کرنا ہے جس کیلئے انہیں شراب نوشی سے دور رہناپڑے گا۔

ہالی وڈ اسٹارکا کہنا ہے کہ وہ شراب بہت شوق سے پیتی ہیں لیکن بڑھتے وزن کے باعث دو ہفتوں سے شراب سے دور ہیں۔ فلم آریتھ باوٴنڈ کی کہانی رومانوی طرز پر بنائی جارہی ہے جس میں کیٹ ایسی خاتون کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جو اسپتال میں اپنی زندگی کے آخری دن گزار رہی ہے تاہم علاج کے دوران انہیں اپنے ڈاکٹر سے محبت ہوجاتی ہے ۔