اب مچھروں کو مچھر ہی ختم کریں گے،امریکا میں پہلا تجربہ

نرمچھر مادہ سے میلاپ کریں گے جس کے بعد وہ انڈے دینے یا انڈوں سے بچے پیداکرنے کے قابل نہیں رہیں گے

منگل 18 جولائی 2017 12:13

اب مچھروں کو مچھر ہی ختم کریں گے،امریکا میں پہلا تجربہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء)مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی ایسی بیماریوں کا مختلف ادویات کی مدد سے اٴْس وقت ہی علاج ممکن ہے، جب یہ بیماریاں ابتدائی صورت میں ہوں، یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی دنیا میں سالانہ لاکھوں افراد ملیریا سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔لیکن ماہرین صحت، سائنسدان اور عالمی ادارے اس حوالے سے مسلسل کوشاں ہیں اور ایسی ہی ایک کوشش کے ذریعے اب خطرناک مچھروں کو مچھروں کے ذریعے ہی ختم کرنے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل کی خالق کمپنی ’ایلفا‘ کے ادارے ’ورلی لائف سائنسز‘ ماسکیٹو میٹ اور کنسولیڈیٹ ماسکیٹو ابیٹمینٹ ڈسٹرکٹ (سی ایم ڈی ای) نے ایسے نر مچھر تیار کیے ہیں، جو زیکا، چکن گونیا اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے والے مادہ مچھروں کو ختم یا کم کریں گے۔

(جاری ہے)

کمپنیوں نے ’ڈیبگ پروجیکٹ‘ کے تحت نر مچھروں کی کئی وقت تک خصوصی کیمیکل کے ذریعے خاص لیبارٹری میں افزائش کی، جہاں ان مچھروں کو ’والباکیا‘ نامی بیکٹیریا دیا گیا، جس سے یہ مچھر انسانوں کو کاٹنے کی عادت سے محروم ہوگئے۔

ماہرین کے مطابق مچھروں کی خصوصی بیکٹیریا کے ذریعے افزائش کے ذریعے یہ انسان دوست بن گئے، جس کے بعد یہ انسانوں کو نہیں کاٹیں گے اور نہ ہی کوئی بیماری اور وائرس پھیلائیں گے۔یہ خصوصی نر مچھر ایسے مادہ مچھروں سے میلاپ کریں گے، جو پہلے ہی علاقے میں موجود ہوں گے، لیکن ان کے ملاپ سے مادہ مچھر انڈے دینے یا انڈوں سے بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق اس عمل کے ذریعے مچھروں کی آبادی آہستہ آہستہ کم ہوگی اور اس سے یہ اندازہ بھی لگایا جاسکے گا کہ کس علاقے میں کتنے مچھر ہیں اور اسی حساب سے ایسے ہی لاکھوں نر مچھر تیار کرکے اس علاقے میں چھوڑے جائیں گے۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے ماہرین نے کیلی فورنیا کے 300 ایکڑ رقبے پر پھیلے ایک علاقے کا انتخاب کیا، جہاں 14 جولائی سے لاکھوں کی تعداد میں یہ مچھر چھوڑے جا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق بیک وقت 10 لاکھ نر مچھروں کو مرحلہ وار لیبارٹری سے خصوصی وین کے ذریعے علاقے میں لے جاکر چھوڑا جائے گا۔خیال رہے کہ ان مچھروں کو خصوصی طور پر زیکا وائرس، چکن گونیا اور ڈینگی وائرس پھیلانے والے خصوصی مادہ مچھروں کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو