ٹوبہ ٹیک سنگھ‘پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے3 لاکھ 57 ہزار 348 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

بدھ 8 نومبر 2006 12:57

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پانچ سال تک کی عمر کے3 لاکھ 57 ہزار 348 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے مذکورہ مہم 14 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں گزشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ کے دفتر میں ضلع ناظم چوہدری عبدالستار کی زیرصدارت منعقدہ ایک اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ضلع سطح پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ منور حسین ڈی ایس پی صدر چوہدری محمد اسلم شنکر ای ڈی او ایجوکیشن بشیر احمد اعوان اور ای ڈی او کمیونٹی فاروق احمد سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں انسداد پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچو ں کو حفاظتی قطرے پلائیں اور اس با ت کو یقینی بنایا جائے کہ پانچ اسل تک کی عمر کا کوئی بچہ مذکورہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے دریں اثناء اجلاس میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر پر بھی غور و خوض کیا گیا ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی بخار کے بارے میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے اور لوگو ں کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی خاطر کئے گئے حفاظتی انتظامات کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں-

متعلقہ عنوان :