جنوبی وزیر ستان:فورسزکامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں،تجزیہ کار

ہفتہ 7 نومبر 2009 13:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07نومبر 2009 ء)سابق وزرائے داخلہ اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات کے دوران فورسز بڑی تیزی سے کامیابی حاصل کررہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ حامد نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے گڑھ میں اتنی جلدی داخل ہونا بڑی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ معین الدین حیدر نے کہا کہ فوج کو سرد موسم کا کوئی مسئلہ نہیں ،پاک فوج سیاچن جیسے سرد علاقوں میں محاذ پر لڑتی رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ شدت پسند راہ فرار اختیار کررہےہیں تاہم بھاگنے میں صرف چند ایک ہی کامیاب ہوں گے باقی مارے جائیں گے ۔معروف دفاعی تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیر ستان میں فورسز نے بہتر حکمت علی اختیار کی ہے اور چاروں اطراف سے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی جارہی ہے جس میں کامیابی کے زیادہ امکانات ہوں گے ۔