ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ڈینگی وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات‘ مچھر مار ادویات کے سپرے کا کام شروع

بدھ 8 نومبر 2006 12:58

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) تحصیل ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محمد جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈینگی وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کے مختلف علاقوں میں مچھرمار ادویات کے سپرے کا کام زور شور سے شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ٹی ایم اے کے صحت و صفائی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد جمیل سرہندی نے نائب تحصیل ناظم چوہدری عبدالمنعم او ٹال ایڈووکیٹ اور سٹی یونین کونسل نمبر 54 کے نائب ناظم حاجی توقیر عبداللہ بھٹی کے ہمراہ محلہ گوبند پورہ محمد پورہ اتحاد پارک فیض کالونی مصطفی آباد اور کینال روڈ کے مضافاتی علاقوں میں اپنی زیر نگرانی مچھر مار ادویات کا سپرے کروایا اور مذکورہ علاقوں میں صحت و صفائی کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہو ں نے اس موقع پر ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر صحت و صفائی کے انتظاات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں-

متعلقہ عنوان :