سندھ، شوگر ملیں پندرہ اکتوبر تک کرشنگ شروع کرنیکی پابندمگر حکومتی فیصلے باعث کرشنگ شروع نہ ہوسکی

اتوار 8 نومبر 2009 12:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔7نومبر۔2009ء) شوگر ایکٹ کے تحت سندھ کی تمام شوگر ملیں15 اکتوبر تک گنے کی کرشنگ شروع کرنے کی پابند ہیں مگر اس بار حکومتی فیصلے کے باوجود شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی۔

(جاری ہے)

ضلع بدین میں شوگر ملزمالکان کی جانب سے گنے کی قیمت خرید میں کمی اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ضلع بھر میں گنے کی کاشت 50 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے اس سال 6 ماہ کے بجائے شوگر ملیں 3 ماہ بھی نہیں چل سکیں گی۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں چینی کا بڑا بحران پید اہونے کا خدشہ ہے۔ جس سے نہ صرف عام آدمی متاثر ہوگا بلکہ شوگر ملوں میں کام کرنے والے ہزاروں افراد بھی متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :