طبی تاریخ میں پہلی بار۔ بچے کے دونوں ہاتھوں کی تبدیلی کا آپریشن کامیاب ہوگیا

بدھ 19 جولائی 2017 23:53

طبی تاریخ میں پہلی بار۔ بچے کے دونوں ہاتھوں کی تبدیلی کا آپریشن کامیاب ہوگیا

بالٹیمور، میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ زیون ہاروے نے طبی تاریخ میں اپنا نام رقم کر لیاہے۔ ڈاکٹروں نے ہاروے کے دونوں ہاتھوں کی تبدیلی کے آپریشن کو کامیاب قرار دیا ہے۔ انسانی اعضا کی پیوند کاری کے میدان میں اسے بہت اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
جولائی 2015 میں 8 سالہ زیون ہاروے کے ہاتھوں کی تبدیلی کا آپریشن کیا گیا تھا۔11 گھنٹے کے اس آپریشن میں ڈاکٹروں کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس آپریشن کے نتائج بدھ کو ایک طبی جریدے میں شائع ہوئے۔ اس آپریشن میں شامل ڈاکٹروں نے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے باقی بچوں کو بھی مدد ملے گی۔
دی گارڈین اخبار کے مطابق زیون کو کھیلنے کودنے سے کافی دلچسپی تھی لیکن وہ کھیل نہیں پاتا تھا۔تاہم اپنا یہ شوق وہ اب پورا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

زیون 2 سال کا تھا کہ پس پڑنے سے اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے۔

اس کے بعد 6 سال تک زیون مصنوعی ہاتھ پاؤں استعمال کرتا رہا۔ مصنوعی پاؤں کی وجہ سے زیون بہت چھوٹے قدم اٹھا پاتا تھا لیکن دو سال پہلے ہونے والے آپریشن نے اس نے زندگی بدل دی۔آپریشن کے 18 ماہ بعد زیون اپنے ہاتھوں کا  استعمال سیکھ چکا ہے۔ اب وہ بہت سہولت سے کھانا کھا لیتا ہے، لکھ لیتا ہے ، کھیلتا ہے اور خود ہی کپڑے پہن لیتا ہے۔
انسانی اعضا کی پیوند کاری کوئی آسان کام نہیں۔

اعضا کی تبدیلی کا کام تسلی بخش بھی ہوتو کئی بار انسانی جسم دوسرے کے اعضا کو قبول کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ اعضا کی پیوند کاری کے بعد لی جانے والی دواؤں کے بھی مضمرات ہو سکتے ہیں۔ لیکن زیون کے ساتھ اس طرح کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
دنیا میں اب تک سو افراد کے ہاتھ یا بازو کی تبدیلی کے آپریشن ہو چکے ہیں۔ 1998 میں پہلی بار ایک بالغ شخص کو دوسرے بالغ شخص کا ہاتھ لگایا گیا تھا۔مستقبل میں آنےو الی جدید ٹیکنالوجی سے اس طرح کے آپریشن کی کامیابی کے چانسز بڑھ رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی