طبی تاریخ میں پہلی بار۔ بچے کے دونوں ہاتھوں کی تبدیلی کا آپریشن کامیاب ہوگیا
امین اکبر بدھ 19 جولائی 2017 23:53
بالٹیمور، میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ زیون ہاروے نے طبی تاریخ میں اپنا نام رقم کر لیاہے۔ ڈاکٹروں نے ہاروے کے دونوں ہاتھوں کی تبدیلی کے آپریشن کو کامیاب قرار دیا ہے۔ انسانی اعضا کی پیوند کاری کے میدان میں اسے بہت اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
جولائی 2015 میں 8 سالہ زیون ہاروے کے ہاتھوں کی تبدیلی کا آپریشن کیا گیا تھا۔11 گھنٹے کے اس آپریشن میں ڈاکٹروں کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔
دی گارڈین اخبار کے مطابق زیون کو کھیلنے کودنے سے کافی دلچسپی تھی لیکن وہ کھیل نہیں پاتا تھا۔تاہم اپنا یہ شوق وہ اب پورا کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
زیون 2 سال کا تھا کہ پس پڑنے سے اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے۔
اس کے بعد 6 سال تک زیون مصنوعی ہاتھ پاؤں استعمال کرتا رہا۔ مصنوعی پاؤں کی وجہ سے زیون بہت چھوٹے قدم اٹھا پاتا تھا لیکن دو سال پہلے ہونے والے آپریشن نے اس نے زندگی بدل دی۔آپریشن کے 18 ماہ بعد زیون اپنے ہاتھوں کا استعمال سیکھ چکا ہے۔ اب وہ بہت سہولت سے کھانا کھا لیتا ہے، لکھ لیتا ہے ، کھیلتا ہے اور خود ہی کپڑے پہن لیتا ہے۔انسانی اعضا کی پیوند کاری کوئی آسان کام نہیں۔ اعضا کی تبدیلی کا کام تسلی بخش بھی ہوتو کئی بار انسانی جسم دوسرے کے اعضا کو قبول کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ اعضا کی پیوند کاری کے بعد لی جانے والی دواؤں کے بھی مضمرات ہو سکتے ہیں۔ لیکن زیون کے ساتھ اس طرح کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
دنیا میں اب تک سو افراد کے ہاتھ یا بازو کی تبدیلی کے آپریشن ہو چکے ہیں۔ 1998 میں پہلی بار ایک بالغ شخص کو دوسرے بالغ شخص کا ہاتھ لگایا گیا تھا۔مستقبل میں آنےو الی جدید ٹیکنالوجی سے اس طرح کے آپریشن کی کامیابی کے چانسز بڑھ رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.