سربن ہومیو پیتھک کالج کے اساتذہ اور طلباء نے ڈینگی بخار سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی

بدھ 8 نومبر 2006 14:40

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) سربن ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلباء کی ٹیم نے دینگی بخار سے بچاؤ کیلئے دوا تیار کر لی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو ڈینگی وائرس فیور سے حفظ ماتقدم اور نجات دلانے کیلئے قریبی ہومیو پیتھک فزیشن یا سربن ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ‘ منڈیاں ‘ ایبٹ آباد سے رابطہ کریں۔

سربن ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے تحقیقاتی بورڈ کے مطابق تقریباً 170 سال پہلے ہومیو پیتھی کے موجد ڈاکٹر ہاینمن نے اس طریقہ علاج میں ڈینگی فیور کا علاج دریافت کیا تھا۔ اس مرض کیلئے علامات کے مطابق ادویہ سے استفادہ حاصل کیاجا سکتا ہے یہ بھی مشاہدہ میں آیا ہے کہ ایک خاندان کے تمام افراد اس مرض کا شکار نہیں ہوتے۔ وہی انسان بیمار ہوتے ہیں جن کی قوت حیات کمزور ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی عمر کا فرد جب ڈینگی بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس کو صبح 7 سے 9 بجے تک بخار شروع ہو جاتا ہے اور سردی کے ساتھ پیاس بھی شروع ہو جاتی ہے۔ بدن کے جوڑوں اور ہڈیوں میں شدید درد ‘ جسم کے مختلف مخارج سے خون کا اخراج ‘ نزلہ ‘ کھانسی اور تکلیف کے دوران جھکنے سے آرام ملتا ہے کبھی کبھار جسم پر سرخ دھبے بھی نمودار ہو جاتے ہیں ۔ علاج کیلئے چند دوائیاں علامات کے مطابق دی جا سکتی ہیں۔

مثلاً اگر مریض کو صبح 7 سے 9 بجے تک بخار شروع ہوتا ہے اور سردی کے ساتھ پیاس بھی شروع ہو جاتی ہے تو پسینہ آنے پر تمام تکلیف میں کمی ماسوائے سر درد کے بدن کے جوڑوں اور ہڈیوں میں شدید درد ‘ تکلیف کے دوران ہاتھوں کے بل جھکنے سے آرام ملتا ہے۔ ان علامات کے لئے Eupatorium Perf 30 ہر چار گھنٹے بعد لیں ۔ اس دوران کے مریض کو دوپہر کے بعد سردی کے ساتھ بخار شروع ہوتا ہے جسم کے مختلف مخارج سے خوج کا اخراج ‘ پیاس سردی شروع ہونے سے پہلے لگتی ہے۔ اور تمام تکالیف مقررہ وقت پر دوبارہ شروع ہوتی ہیں ۔ ان علامات کیلئے China Off30 ہر چار گھنٹے بعد دیں۔

متعلقہ عنوان :