صدر سے ملاقات کی تفصیل بتائی تو لوگوں کی نیندیں اڑ جائینگی، اعتزازاحسن

پیر 9 نومبر 2009 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2009ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر صدر اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتادیں تو کئی لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایوان اقبال لاہور میں یوم اقبال کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او چار فروری دو ہزار آٹھ کو اپنی افادیت کھو چکا اس تاریخ کے بعد فائدے اٹھانے والوں کے خلاف مقدمات درج ہو سکتے ہیں۔

آئین کے تحت صدر اور گورنر کو کوئی عدالت طلب نہیں کر سکتی۔اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اقبال مسلمانوں کی ایک ایسی ریاست دیکھنا چاہتے تھے جہاں عوام کی حکمرانی ہو۔ تقریب سے ڈاکٹر جاوید اقبال، اوریا مقبول جان، مجیب الرحمٰن شامی اور سجاد میر نے بھی خطاب کیامقررین کا کہنا تھا کہ اقبال تحمل،برداشت اور رواداری کے علمبردار تھے اور وہ ملک میں بادشاہت کے بجائے روحانی جمہوریت کے قائل تھے ۔