چینی سے متعلق عدالت عالیہ کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نجمہ شوگر مل کی جانب سے دائر دعویٰ پر مدعالیہان کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 13 نومبر 2009 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 نومبر ۔2009ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس مشیر عالم اور جناب جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چینی سے متعلق عدالت عالیہ کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نجمہ شوگر مل کی جانب سے دائر دعویٰ پر مدعالیہان کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوید ابرار عارف انٹر پرائز کا بروکراورفرنٹ مین ہے اور یہ لوگوں کو بھی ہراساں کرتا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ 30فیصد چینی گھریلو صارفین اور 70فیصد چینی تجارتی صارفین کو دی جائے لیکن عدالت عالیہ کی سنگل بنچ کے جج عدالت عظمی کے فیصلے کو لے کر نظر انداز کرتے ہوئے تمام چینی گھریلو صارفین میں تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالت عالیہ کی سنگل بنچ کا یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیخلاف ہے۔

لہٰذا استدعا ہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔