شعیب اختر نےاپنی 10کلو سے زائدچربی جسم سے اتروالی

اتوار 15 نومبر 2009 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15نومبر۔2009ء) فاسٹ بالرشعیب اختر نےآپریشن کے ذریعے دس کلو سے زائد فالتو چربی جسم سے اتروالی۔ طبی ماہرین نے اس آپریشن کے نتائج انہتائی منفی قراردئیے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک اسپتال میں شعیب اختر کالائپو سیکشن آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ہمایوں نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ انہوں نے شعیب اختر کا آپریشن کیا ہے تاہم وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ شعیب کا کتنا وزن کم ہو اہے۔

(جاری ہے)

پمز اسپتال کےترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ لائپوسیکشن کے اثرات انتہائی منفی مرتب ہوتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے جلد از جلد وزن کم کرنے کے خواہش مند تھے۔ پی سی بی ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کے آپریشن کے بارے میں لاعلمی کا اظہارکیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کیلیے کسی سرجری یا آپریشن سے پہلے پی سی بی کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے شعیب اختر کے آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر کو آپریشن کے بجائے ٹریننگ سے وزن کم کرنا چاہیے تھا۔