قبائلی علاقوں اور مالاکنڈ میں بھی انسداد پولیو مہم جاری

منگل 17 نومبر 2009 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 نومبر ۔2009ء) ملک بھر کی طرح قبائلی علاقوں او رمالا کنڈ میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ باجوڑ ایجنسی کے ایجنسی سرجن کے مطابق تحصیل ماموند،سلارزو،چہارمنگ اور نواگئی کے کچھ علاقوں کے علاوہ ایجنسی کے ستر فیصد علاقوں میں پاک فوج کے تعاون سے پولیومہم جاری ہے،مہم کے دوران ایک لاکھ بتیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں پولیو مہم جاری ہے، تحصیل باڑہ اور وادی تیراہ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پولیو مہم شروع نہیں ہو سکی ہے۔

مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،کرم ایجنسی میں اپر کرم میں پولیو مہم جاری ہے، لوئر کرم اور وسطی کرم میں کشیدگی کے باعث پولیو مہم شروع نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

اپر اور لوئر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔مہم کے دوران چھپن ہزار بچوں کو پولیو اور وٹامن ڈی کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، ادھر شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،جنوبی وزیرستان میں مہم کے دوران چون ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ما لاکنڈ میں مہم کے دوران ایک لاکھ چھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں،سوات میں تین روزہ مہم کے دوران تین لاکھ چالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،سوات میں پولیو کے تئیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :