حکومت ملک سے پولیوکے خاتمے کیلیے کوشاں ہے، فہمیدہ مرزا

منگل 17 نومبر 2009 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 نومبر ۔2009ء) اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو کے خاتمے کا سفیر مقرر کرنا اسی عزم کا اظہا ر ہے ۔ اسلام آباد میں سال دوہزارنو کی آخری پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب میں ان کاکہناتھا کہ اراکین پارلیمنٹ کو بھی پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں اپناکردار ادا کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایاکہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ایکشن پلان کے تحت شعبہ صحت کے علاوہ دیگر شعبوں کو بھی پولیو کے خاتمے کی مہم میں شریک کیا گیا ہے۔ اسپیکر کا کہناتھاکہ سوات میں تین سال کے بعد پولیو ویکسینیشن کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جاری پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے تینتیس ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر صحت اعجاز حسین جاکھرانی نے بتایاکہ اس سال پولیو کیسز کی تعدا کم ہو کر اسی تک آگئی ہے جو پولیو کے خاتمے کی مہم کے آغا ز پر تیس ہزار تھی۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ پولیو وائرس کی سر حد کے آر پار منتقلی کو روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پرپولیو ویکسینیشن کے گیارہ پوائنٹس بھی قائم کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :