نوجوان نسل کی بربادی کے لیے چاکلیٹ ،چیونگم، لالی پاپ، انرجی ڈرنک اور خشک دودھ میں نیا نشہ متعارف
تعلیمی اداروں میں متعارف نشہ آور اشیا بھارت،سنگاپور سے سمگل ہورہی ہیں۔نیا انکشاف سامنے آ گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 13:18
(جاری ہے)
اس نشہ کے حوالے سے تیار کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان ،دبئی اور بھارت سے یہ نشہ آور چیزیں تھائی لینڈ بھارت اور سنگاپور میں تیار ہوتی ہیں ۔
بھارت کے تعلیمی اداروں میں یہ نشہ تین سال سے بڑی تیزی سے پھیل رہا تھا جہاں اس کو روکنے کے لیے بھارتی حکومت نے اقدامات تو کیے لیکن دوسری جانب ایک منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے اس نئی نشہ کی لت میں ڈالا جا رہا ہے۔ پہلے بھارت سے گٹکا نشہ آور سپاری آرہی تھی جسے ملک میں سرعام فروخت کیا جا رہا تھا اور اب اسی طرح چیونگم جس کا نام ایچ سی ببل ہے، چاکلیٹ جسے بھارت میں لال پری کہا جاتا ہے، جبکہ لالی پاپ اور اسی طرح کی نشہ آور خشک دودھ جس کو ملک پاور کے نام سے استعمال کیا جاتا ہے، تعلیمی اداروں،پوش علاقوں میں نہ صرف استعمال ہو رہے ہیں بلکہ دن بدن ان کے استعمال میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ کراچی لاہور،اسلام آباد،پنڈی ،ملتان،گوجرانوالہ ،پشاور،کوئٹہ،حیدر آباد،سکھر اور دیگر بڑے شہروں میں اس نشہ کو پھیلانے والا مافیا ا س قدرسرگرم ہے کہ تعلمی اداروں کے باہر بآسانی اس نشہ کو فروخت کیا جا رہا ہے۔چیونگم اور چاکلیٹ میں ایسے کیمیکل موجود ہیں جس کے استعمال سے نشہ تو ہوتا ہے مگر دماغ سُن ہوجاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کے مسلسل استعمال سے جگر ،اور معدہ برباد ہوجاتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافر بھی اس کو لا رہے ہیں۔ افغانستان سے بڑی مقدار میں طورخم اور ،چمن کے راستے بآسانی پاکستان پہنچ رہا ہے ۔ نشہ کو پھیلانے والے مافیا نے کئی تعلیمی اداروں کی کینٹینوں اور ان کے باہر بنے ہوئے بُک سٹورز پر اپنے کارندوں کے ذریعے اسے فروخت کرواتے ہیں۔ یہ نشہ آور سامان تین سو سے لے کر ڈھائی ہزار روپے تک میں فروخت ہورہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.