بھارت ، لکھنؤچڑیا گھر کا آدم خور شیر خون کے کینسر میں مبتلا

اتوار 22 نومبر 2009 17:47

لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔22نومبر۔2009ء) بھارت میں ایک آدم خورشیرخون کے کینسر میں مبتلا ہو گیا ہے ڈاکٹر شیر کی زندگی بچانے کیلیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔ لکھنؤ کے چڑیا گھر حکام کے مطابق کِشن نامی یہ شیر مارچ میں کشن پور سے لایا گیا تھا ۔محکمہ وائلڈ لائف کیجانب سے پکڑے جانے سے پہلے یہ شیر پانچ انسانوں کو بھی کھا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس آدم خور شیرنے ممکنہ طور پر کسی کینسر میں مبتلا شخص کا شکار کیا ہوگا جس سے بیماری اس میں منتقل ہو گئی۔

شیر کو زیادہ سے زیادہ دیر زندہ رکھنے کیلیے ڈاکٹروں نے کِشن کی کیموتھراپی سمیت دیگر اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ چڑیا گھر حکام کے مطابق شیر چڑیاگھر لائے جانے سے قبل ہی کینسر میں مبتلا تھا تاہم بیماری کی تشخیص اب ہوئی ہے۔ڈاکٹرز شیر کو بچانے کے لیے علاج کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :