ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے کوٹری کے تمام یونین کونسلوں میں مچھرمار اسپرے کرانے کی ہدایت

جمعرات 9 نومبر 2006 14:25

حیدرآباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام تراقدامات کو موثر بہتر طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے تعلقہ کوٹری کے تمام یونین کونسلوں میں مچھرمار اسپرے کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے تعلقہ کوٹری کے ناظم عبدالرحمان میمن نے آج اپنے دفتر میں یونین کونسلوں کے ناظمین ، نائب ناظمین مونسپل افسران و کونسلروں سے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ڈینگی وائرس کے بچاؤ کے لیے کہا کہ یہ کام صرف محکمہ صحت کا ہی نہیں بلکہ ہم سب کو مل کر اس وائرس کا خاتمہ کرنا ہے ، اور عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی کے لیئے ہینڈ بل کے ذریعے احتیاطی تدابیر سے متعلق بتایا جائے کہ وہ اپنے گھروں میں صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھے اور کسی بھی جگہ پر کھلا پانی کو نہ رکھیں کیونکہ ڈینگی وائرس کا مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کے زد میں آنے والے مریضوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی فوری یقنی بنایا جائیگا ۔ اجلاس میں تعلقہ نائب ناظم محمد سلیم طاہر ، تحصیل میونسپل آفیسر شہبا الدین میمن ، تحصیل آفیسر شوکت علی میمن اور دیگر منتخب ممبران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :