مسلمان متحد ہو جائیں، مسلمانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مفتی اعظم کا خطبہ حج

جمعرات 26 نومبر 2009 15:05

میدان عرفات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 نومبر ۔2009ء) مفتی اعظم سعودی شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو تمام سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی درس دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، سیاست اللہ کی جانب سے دی گئی امانت ہے اور اس میں خیانت کرنے والوں کے حصہ میں صرف ذلت ہے ۔ آج اچھائی اور برائی میں تمیز کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی مذہب میں کوئی جگہ نہیں ہے ، برائی کو نیکی کا لبادہ پہنا دیا گیا ہے ، آج ہم نے اللہ کو چھوڑ کو غیر اللہ سے مدد طلب کرنی شروع کر دی ہے ، اللہ کی کتاب سے منہ پھیر لیا ہے اور اللہ تعالی کی کتاب سے منہ پھیرنے والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔ مسلمان محبت ، تعاون کریں، تعصب سے دور رہیں ، اللہ کی جانب دین کی دعوت دی جائے ۔ جن چیزوں کو حرام قرار دیا گیا ہے ان سے بچو ، صورتحال کچھ بھی مستقبل اسلام ہے ، کچھ طاقتیں اسلام کے پیغام کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں ، برائی اور اچھائی میں تمیز کرنا مشکل ہے ۔ خطبہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :