یونان میں سوائن وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17ہوگئی

پیر 30 نومبر 2009 12:48

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30نومبر۔2009ء) یونان میں سوائن وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17ہوگئی۔محکمہ صحت یونان کی اطلاع کے مطابق یونان میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سترہ ہے جبکہ درجنوں افراد ابھی تک زیر علاج ہیں جن میں چند انتہائی نازک حالت میں مختلف ہسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے مراکز میں ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق اب تک دوہزارافرادنے حکومت کے معلوماتی فون نمبر1135پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :