عراق میں تشدد کے دیگر واقعات چوالیس مزاحمت کاروں سمیت چھہترافرادہلاک۔ ساڑھے تین سال میں‌ ڈیڑھ لاکھ عراقی ہلاک ہوئے، عراقی وزیر صحت

جمعرات 9 نومبر 2006 21:43

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2006ء) عراق میں تشدد کے تازہ واقعات میں چوالیس مزاحمت کاروں سمیت چھہتر افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔امریکی فوجی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں امریکی فوج کے ساتھ دوگھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں اڑتیس مزاحمت کارہلاک ہوئے ۔ جبکہ کرکوک میں امریکی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کئی گئی کارروائی میں آٹھ مزاحمت کاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

امریکی فوج نے بیس مزاحمت کاروں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ بھی کیاہے۔

(جاری ہے)

ادھرعراقی وزارت داخلہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے مختلف اضلاع میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں اورفائرنگ سے بارہ افرادہلاک ہوگئے ۔ بغدادکے ضلع الدورہ سے پانچ مزدورں کی لاشیں ملیں جبکہ بعقوبہ میں بھی نامعلوم افراد کے حملوں میں آٹھ افرادہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب عراقی وزیر صحت علی ال شماری نے کہاہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعدادڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ویانا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی وزیر صحت چھ لاکھ افرادمارےجانے کی تردید کی ۔

متعلقہ عنوان :