فوج میں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے کیلئے بھرتی ہوئے ،دہشت گردی کے ایسے واقعات سے نہیں گھبراتے،جلد صحت یاب ہو کر ایسے عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے، سانحہ درگئی میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی گفتگو

جمعرات 9 نومبر 2006 23:21

فوج میں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے کیلئے بھرتی ہوئے ،دہشت گردی کے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2006ء) مالا کنڈ ایجنسی میں بدھ کو خود کش حملے میں زخمی ہونیوالے جوانوں نے کہا ہے کہ وہ فوج میں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے کیلئے بھرتی ہوئے تھے اس لئے وہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے بالکل نہیں گھبراتے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر ایسے عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں سی ایم پشاور میں زیر علاج درگئی خود کش حملے میں زخمی ہونے والے چکوال سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی نے کہا کہ ہم فوج میں ملک وقوم کی خدمت کرنے کیلئے بھرتی ہوئے تھے اور دہشت گردوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے لیکن ہم ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو لوگ ایسی کاررروائیاں کررہے ہیں ان کو منہ توڑ جواب دیں گے جہلم سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سالہ امیر علی نے کہا کہ وہ میٹرک کرنے کے بعد فوج میں آگئے تھے جہاں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا لیکن وہ ایسے واقعات سے گھبرانے والے نہیں کیونکہ وہ ملک کیلئے ہر قربانی دے سکتے ہیں ضلع چکوال کے سلطان نے کہا کہ ان کا مقصد ملک وقوم کی خدمت کرنا اور ملک کیلئے جان قربان کرنا ہے اور جب بھی ملک کیلئے ہماری جانوں کی ضرورت پڑی تو وہ دریغ نہیں کریں گے اور نہ ہی دہشت گردی کے ایسے واقعات سے وہ گھبراتے ہیں تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے زخمی جوان اکرام خان کے چچا نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاک فوج نے واقعہ کے بعد جس طرح زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے مردان اور پشاور کے دیگر اسپتالوں میں پہنچانے کیلئے کارروائیاں کی وہ قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :