حقہ پینا سگریٹ پینے کی طرح خطرناک ہے، تحقیق

اتوار 6 دسمبر 2009 13:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔6دسمبر۔2009ء)عام طور پر لوگوں کا اس بات پر یقین ہے کہ سگریٹ کی نسبت حقے کے ذریعے تمباکو نوشی صحت کے لیے کم نقصان دہ ہے، تاہم ایک نئی تحقیق نے یہ بات غلط ثابت کردی ہے۔ ورجینیا کامن ویلتھ یونی ورسٹی کے تحت کیے گئے مطالعاتی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حقہ پینا صحت کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ سگریٹ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حقہ پینے سے جسم میں اتنا ہی ٹار، سیسہ اور نکوٹین داخل ہوتا ہے جتنا کہ سگریٹ پینے سے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے 2008ء سے 2009ء کے درمیان 18 سے50 سال کے31 سگریٹ نوش اور حقہ پینے والوں کا تقابلی مطالعہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی کے دونوں طریقے سے نشہ کرنے والوں کے جسم میں زہریلے مواد اور کاربن مونو آکسائیڈ