عراق جنگ میں اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیر صحت

جمعہ 10 نومبر 2006 12:22

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) عراق کے وزیر صحت علی الشمالی نے کہا ہے کہ عراق جنگ میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘ ملک میں شہریوں کی ہلاکت کی شرح گزشتہ اندازوں سے تین گنا زیادہ ہے‘ ہسپتالوں اور مردہ خانوں میں روزانہ سو افراد کی لاشیں لائی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں عراق میں ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں ہلاکتوں کی شرح گزشتہ اندازوں سے تین گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور مردہ خانوں میں روزانہ سو افراد کی لاشیں لائی جارہی ہیں جن میں عام شہری‘ پولیس اہلکاروں اور اغواء کے بعد ہلاک کئے جانے والے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بغداد کے مرکزی مردہ خانے اور انچارج ڈاکٹر عبدالرزاق کے حوالے سے بتایا کہ صرف مرکزی مردہ خانوں میں روزانہ ساٹھ افراد کی لاشیں لائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک غیر ملکی جریدے میں رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ عراق جنگ میں اب تک ساڑھے چھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :