سیالکوٹ، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،25عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری وممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے 28میڈیکل سٹوروں کے چالان

منگل 8 دسمبر 2009 20:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 8 دسمبر۔ 2009ء) ڈی سی او سیالکوٹ مجاہدشیر دل اور ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹرسید طلعت اقبال کے احکامات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر اورمحکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری وممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے 28میڈیکل سٹوروں کے چالان کرکے مقدمات سماعت کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈرگ انسپکٹر شہزاد چودھری نے بتایا ہے کہ دو لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے تاہم عطایت اور غیرمعیاری وممنوعہ ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی تاکہ ضلع سے عطایت کا خاتمہ ہوسکے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جن عطائی ڈاکٹروں اورمیڈیکل سٹوروں کے چالان کرکے کیس ڈرگ کورٹ بھجوائے گئے ہیں ان کو بھی ڈرگ کورٹ سے سخت سزا ملے گی تاہم عطائی ڈاکٹر اورجعلی میڈیکل سٹور مالکان گھناؤنہ کاروبار بند کردیں کیونکہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔