مہاتیر محمد کی صحت میں بہتری‘ معالجین نے حالت خطرے سے باہر قرار دیدی

جمعہ 10 نومبر 2006 14:39

کوالالمپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی صحت بہتر ہوگئی ہے معالجین نے سابق وزیراعظم کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیدیا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے بیٹے میرزان مہاتیر نے بتایا کہ ان کے والد کی صحت گزشتہ دن کی نسبت کافی بہتر ہوگئی ہے اور معالجین نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے واضح رہے کہ مہاتیر محمد کو دو دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا یاد رہے کہ مہاتیر محمد 22سال تک بطور وزیراعظم ملائشیا خدمات سرانجام دے چکے ہیں وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں سب سے پہلا دورہ 1989ء میں ہوا تھا جس کے بعد وہ بائی پاس سرجری کے بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔