متحدہ غریب ومتوسط طبقے کو حقوق دلاناچاہتی ہے،فاروق ستار

جمعہ 11 دسمبر 2009 17:33

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 11دسمبر۔ 2009ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنونیر اور سمندر پار پاکستانیوں کے و فاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کی جد وجہد کا مقصد صرف پاکستان میں چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کو حقوق دلانی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محبان پاکستان،متحدہ عرب امارات کے تحت دبئی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلا س میں مرکزی آرگنائرنگ کمیٹی کے اراکین اور متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں قائم یونٹ کمیٹیوں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہاکہ یہ الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریہ کی سچائی ہی ہے جو آج متحدہ قومی موومنٹ کا پیغام کراچی و سندھ سے نکل کر کشمیر اور گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے اور متحدہ قومی موومنٹ پورے ملک میں مقبول ہورہی ہے۔