کراچی کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی وائر س میں مبتلا مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے

جمعہ 10 نومبر 2006 17:08

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) کراچی کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی وائر س میں مبتلا مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے۔ گیارہ سالہ نعیم یوسف اور پچہتر سالہ محمد سخی جمعہ کو دوران علاج جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ آ ج سندھ کے سرکاری ونجی اسپتالوں میں چورانوے مزید نئے مریض داخل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک سو چار افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیاگیا ہے جبکہ دو سو پچہتر افراد ابھی بھی ڈنگی کے شبہے میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ جون سے اب تک ڈنگی وائرس سے اڑتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ تین ہزار دو سو ستر افراد ڈنگی کے شبہے میں اسپتالوں میں داخل ہوئے جن میں بارہ سو ستتر میں ڈنگی پازیٹو پایاگیا ہے، دوسری جانب ڈنگی وائرس سے بڑھتی ہوئی اموات اور مرض کے پھیلنے سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایاجاتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اسپرے کی بھرپور مہم چلائی جائے

متعلقہ عنوان :