مسابقتی کمیشن:شوگر اسکینڈل کی حتمی سماعت 29دسمبر کو ہوگی

جمعرات 17 دسمبر 2009 12:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 17 دسمبر 2009 ء) مسابقتی کمیشن پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خلاف شوگر اسکینڈل کے حوالے سے حتمی سماعت انتیس دسمبر کو کرے گا۔

(جاری ہے)

حتمی سماعت کی تاریخ کا تعین مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مرزاکی سربراہی میں راحت کونین حسن اور عبدالغفار پر مشتمل بنچ نے شوکاز نوٹس کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پسما کی جانب سے ان کے وکیل نے قانونی پہلووٴں پر روشنی ڈالی تاہم کیس کے میرٹس پر دلائل میں ناکامی پر انہیں ہدائیت کی گئی کہ وہ حتمی سماعت میں اپنا موقف تحریری طور پر پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :