کراچی: سوائن فلوکے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی

جمعہ 18 دسمبر 2009 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18 دسمبر 2009 ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے مزید دو افراد میں سوائن فلو کی تصدیق کردی۔ این آئی ایچ کے مطابق کراچی میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے کراچی میں سوائن فلو کے مزید دو مریضوں کی تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جس میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق این آئی ایچ کو مریضوں کا سیمپل کراچی کے سرکاری ہسپتال سے بھیجا گیا تھا، ٹیسٹ کے بعد سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی۔ آغا خان ہسپتال کے مطابق کراچی میں سوائن فلو کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق شہر میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں درجنوں مریض سوائن فلو کی علامات کے ساتھ زیرعلاج ہیں۔ کراچی میں سوائن فلو کی تشخیص صرف آغا خان اسپتال میں ہی ممکن ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق سرکاری سطح پر ٹیسٹ کروانے کے لئے مریض سول اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ سے رابطہ کریں تاکہ ان کے نمونے ٹیسٹ کے لئے این آئی ایچ اسلام آباد بھیجے جاسکے۔

متعلقہ عنوان :