صوبہ سرحد،شوگرملز سے سپلائی بند،یوٹیلی اسٹورز کوفراہمی معطل

اتوار 20 دسمبر 2009 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20دسمبر۔2009ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں شوگرملزسے چینی کی سپلائی بندہونے سے سرحدکے بیشتریوٹیلیٹی اسٹورزکوچینی کی فراہمی رک گئی ہے ۔ ریجنل منیجریوٹیلٹی اسٹورزمہتاب بنوری نے اے آروائی نیوزکوبتایاکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ڈیرہ کی شوگرملزسے یوٹیلیٹی اسٹورزکو تیرہ ہزارٹن چینی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ،تاہم وہ چینی صوبائی حکومت نے اٹھالی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ چینی کی عدم فراہمی مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت پراثراندازہوسکتی ہے۔ ریجنل منیجریوٹیلٹی اسٹورزنے بتایاکہ درآمدی چینی سے سرحدکوچینی فراہم کرنے کاوعدہ کیاگیاہےدوسری جانب محکمہ خوراک صوبہ سرحدکے ڈائریکٹرعبدالغفورنے بتایاکہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں شوگرملزسےصوبے کوچینی فراہم کی جارہی ہےان کاکہناتھاکہ صوبے میں پندرہ ہزارٹن چینی موجودہے۔

متعلقہ عنوان :