ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد جاری

اتوار 20 دسمبر 2009 17:23

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20دسمبر۔ 2009ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے دوردراز اضلا ع میں مفت طبی کیمپوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مرغہ فقیر زئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ایف سی کی جانب سے رواں سال چالیس سے زائد مفت طبی کیمپ لگائے جاچکے ہیں جن میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور دوائیں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :