ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ برٹنی مرفی 32 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

پیر 21 دسمبر 2009 11:48

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21دسمبر۔ 2009ء) ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ برٹنی مرفی 32 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

(جاری ہے)

جسٹ میرڈ Just Married، اپ ٹاوٴن گرلز Up Town Girls اورکلیو لیس Clueless جیسی فلموں سے شہرت پانے والی اداکارہ برٹنی مرفی کو دل کی تکلیف کے باعث قریبی اسپتال لے جایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اداکرہ برٹنی مرفی نے ڈارامائی اور مزاحیہ فلموں کے زریعے پہچان بنائی۔ ان دنوں32سالہ اداکارہ فلمی مصروفیات میں کمی کی وجہ سے پریشان تھیں۔وہ فلم کالر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور سیٹ پر انہیں اکثر پریشان دیکھا گیا۔