قائمہ کمیٹی برائے صحت کا وفاقی وزیرسیکرٹری اور دیگر افسران کی غیر حاضری پر اظہار برہمی  اجلاس 31دسمبر کو دوبارہ طلب

پیر 21 دسمبر 2009 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21دسمبر۔ 2009ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی خصوصی کمیٹی نے اجلاس میں وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین،سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری اور دیگر افسران کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس اکتیس دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی کمیٹی کااجلاس کنونئیر ڈاکٹر طارق فضل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں ہما وسیم،ایمانے ملک اور رکن قومی اسمبلی فیض محمد خان کے علاج میں غفلت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔

ہما وسیم کیس میں رکن کمیٹی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی روکنے کا اختیار کسی کو نہیں۔طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ ایمانے ملک کیس میں ڈاکٹروں کے خلاف دفعہ تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انہوں نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ ان معاملات میں فریق نہ بنیاجلاس میں لاہور کے ایک ڈاکٹر کی طرف سے وسیم اکرم کو جاری کئے گئے قانونی نوٹس میں کمیٹی کے حوالے سے ریمارکس پر تحریک استحقاق پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز دی گئی۔