پشاور پریس کلب خود کش دھماکہ، 11زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

منگل 22 دسمبر 2009 14:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) پشاور پریس کلب خود کش دھماکہ میں زخمی ہونے والے 18افراد میں سے معمولی نوعیت کے11زخمیوں کو کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی انتظامیہ کے مطابق منگل کی دوپہر پشاور پریس کلب کے مین گیٹ کے سامنے ہونے والے خود کش حملے میں 18زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ معمولی نوعیت کے 11زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے تاہم 6افراد کو شدید زخم آئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :