ڈیر مرادجمالی، تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح

بدھ 23 دسمبر 2009 15:56

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23دسمبر۔ 2009ء) صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکنیشن بلوچستان محمد امین عمرانی نے کہاہے کہ پولیو جیسے خطرناک مرض پر قابو پانے کے لئے ہر حکومت پر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں تین روزہ انسداد پولیو کی مہم کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین او رتمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر دوست علی عمرانی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کی تئیس یونین کونسلوں میں ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو بیاسی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جن کیلئے تین سو تین موبائل ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :