کراچی میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،سوائن فلو کے مریضوں کیلئے پاکستان میں فی الحال ویکسین دستیاب نہیں صوبائی وزیر صحت
بدھ 23 دسمبر 2009 19:19
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت صرف دو ہسپتالوں میں سوائن فلو وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جن میں کراچی کا آغا خان ہسپتال اور اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت شامل ہیں لیکن اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین یہاں دستیاب نہیں۔
ایسے میں اس مرض پر قابو کیسے پایا جائے اور خود مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ اس وائرس سے کتنے محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ جمیل کا کہنا ہے پاکستان میں کہیں بھی فی الحال ویکسین دستیاب نہیں ۔ تاہم اس سے بچاؤ کے لیے پہلے مرحلے میں لوگوں میں اس وائرس اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی ہونا بہت ضروری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہسپتال میں ایسے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ کا انتظام موجود ہے جبکہ علاج کرنے والا عملہ بھی مکمل آگاہ ہے ۔ادھر صوبائی وزیر ِ صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے امریکی ریڈیوکو بتایا کہ ویکسینیشن سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا ایک طریقہ کار ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت کئی ممالک نے بین لاقوامی مارکیٹ میں ویکسینیشن کے آرڈر دیے ہیں ۔پاکستا ن کو جنوری کے وسط میں یہ ویکسین دستیاب ہوں گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر ویکسین کا کردار اتنا اہم نہیں جتنا کہ احتیاطی تدابیر ہیں اور لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ان کی حکومت کے اقدامات جاری ہیں جبکہ کراچی کے ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کمیٹیاں بھی موجود ہیں ۔ ان کے بقول متاثرہ افراد میں سے اب تک 37 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور دوسرے ممالک کے مقابلے میں یہاں صورتحال ابھی بہت بہتر ہے ۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سوائن فلو وائرس کے پھیلنے کے امکانات حاملہ خواتین ،سانس اور دمے کی بیماریوں اور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں میں زیادہ ہیں اور انفلوئنزا وائرس کا پھیلاؤ دسمبر سے اپریل کے درمیان معمول ہے ۔ طبی ماہرین کے بقول گلا خراب ہونا، کھانسی ، جسم میں درد اور بخار اس کی علامات ہیں اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنی اور اپنے گھروں کی صفائی کا خیال رکھیں اور حاملہ خواتین اور بچے بیمار لوگوں کی تیماداری سے دور رہیں۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.