کراچی کے مختلف سپتالوں میں زیرعلاج سوائن فلو کے مزید 2 مریض ہلاک، مجموعی تعداد پانچ ہو گئی

ہفتہ 26 دسمبر 2009 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر۔2009ء) کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج سوائن فلو کے مزید 2 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں نارتھ ناظم آباد کا رہائشی 70 سالہ بزرگ اور مواچھ گوٹھ کا رہائشی 30 سالہ نوجوان شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں مریضوں کا انتقال کچھ دن قبل ہوا ہے لیکن ان کے بارے میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی جانب سے سوائن فلو وائرس کی تصدیق اب ہوئی ہے۔ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ مزید ایک اور مریض میں بھی سوائن فلووائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد پچپن ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی مختلف اسپتالوں میں اس وائرس کے پانچ مریض زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :