پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 98ہو گئی

ہفتہ 11 نومبر 2006 15:35

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11نومبر2006 ) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 98ہو گئی ہے جن میں سے 76 مریضوں کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیاہے۔ جبکہ 22 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ادہر ڈینگی وائرس پنجاب کے 5 اضلاع کے بعد اب ملتان بھی پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر اسلم چوہدری کے مطابق لیبارٹری میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے او راب تک راولپنڈی میں 60‘ لاہور میں 29‘ چکوال میں 3 ‘ فیصل آباد اور بہاولپور میں دو دو جبکہ خوشاب اور ملتان میں ایک ایک ڈینگی مریض ثابت ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 22 مریضوں کا علاج جاری ہے جب کہ دیگر کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :