سانحہ کراچی میں چالیس افراد شہید ہوئے ، وزیر صحت

منگل 29 دسمبر 2009 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29دسمبر۔ 2009ء) سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاہے کہ گذشتہ روز ہونے والے سانحے میں چالیس افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ اٹھائیس افراد زخمی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں زیر علاج ہیں جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ شہید ہونے والے افراد میں پانچ افراد کے اعضاء ملے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ حکومت سندھ نے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیاہے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :