سندھ میں سوائن فلو کے مزید سات مریض سامنے آگئے

بدھ 30 دسمبر 2009 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔30دسمبر۔ 2009ء) صوبہ سندھ میں سوائن فلو کے مزید سات کیس سامنے آنے کے بعد سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بہتر ہوگئی ہے جبکہ اب تک اس کی وجہ سے چھ اموات ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کےذرائع کے مطابق دو مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں میں تیس مرد اور بیالیس خواتین شامل ہیں۔ سوائن فلو سے آگاہی کیلئے صوبہ کے مختلف علاقوں میں کیمپ قائم کردئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :