سلمان تاثیر میگلومینیا جیسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں، طبی معائنے کیلئے نفسیاتی ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا جائے ، صدیق الفاروق

منگل 5 جنوری 2010 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔05جنوری۔ 2010ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما محمد صدیق الفاروق نے کہاہے کہ گور نر پنجاب سلمان تاثیر میگلومینیا جیسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں  صدر زر داری طبی معائنے کیلئے نفسیاتی ماہرین کا بورڈ تشکیل دیں  گور نر کی بیماری سے پاکستانی سیاست کو اورس یاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات کار کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے -یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ و ہ سلمان تاثیر کے طبعی معائنے کیلئے نفسیاتی ماہرین کاایک بورڈ تشکیل دیں تاکہ گورنر سلمان تاثیر کاتفصیلی ذہنی ونفسیاتی معائنہ کیاجا سکے اورڈاکٹروں کی آراء کی روشنی میں اُن کا مناسب علاج معالجہ کیاجائے اوراُن کی صحتیابی تک قائمقام گورنر اِس دوران اِس اہم اور حساس ذمہ داری کو پورا کریں اور اگر سلمان تاثیر بورڈ کی رائے میں لاعلاج ہوچکے ہیں تو اُنہیں سبکدوش کردیاجائے- صدیق الفاروق نے کہاکہ اُنہوں نے بطور گورنر \" پھونک مار کر اُڑا دُوں گا\" ، \" ٹُھڈے مارکے تباہ کردوں گا\" اور بڑبولے پن کے دیگر بیانات مختلف ڈاکٹروں کے سامنے الگ الگ رکھے گئے تو ہر ڈاکٹر نے اُنہیں Personality Disorder یعنی بکھری ہوئی شخصیت اور Megalomania یعنی اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھنااور تکبر کی باتیں کرنا کامریض قرار دینا-صدیق الفاروق نے کہاکہ انہیں اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکنے کی ناقابل تردید مثال یہ ہے کہ پرسوں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کر کے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے لوگ تندو تیز بیانات سے گریزکریں گے- لیکن سلمان تاثیر اپنے آپ پر قابو نہ پا سکے اور پھٹ پڑے اور پھر وہی تباہی کہنے لگے-ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے آج تک مڈٹرم الیکشن کی بات نہیں کی- لیکن نفسیاتی بیماری اور دیوانگی کی وجہ سے جناب سلمان تاثیر نے فرمایا کہ \"مسلم لیگ(ن) کومڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کرنے کے بجائے پانچ سال تک انتظار کرناچاہیے چند دن پہلے انہوں نے یہ بھی کہاکہ \"صدر آصف علی زرداری 2018ء تک صدر پاکستان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری صدر مملکت اور وزیراعظم دونوں سے میری درخواست ہے کہ وہ اس مسئلے پر مشاورت کرکے فوری طور پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیں اور سلمان تاثیر کا معائنہ کروائیں اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ صوبہ پنجاب اور ملک و قوم کو اُن کی بیماری کے نتیجے میں پہنچنے والے مزیدناقابل نقصان سے بچایاجاسکے-

متعلقہ عنوان :