تمام شعبوں میں کرپشن کےحوالے سے احتساب ہونا چاہیے، صمصام بخاری

جمعرات 7 جنوری 2010 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔07جنوری۔ 2010ء) اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ کسی انتقامی رنجش کے بغیر تمام شعبوں میں کرپشن کے حوالے سے احتساب ہونا چاہیے‘ کسی وزیر کے خلاف اگر بدعنوانی ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ایک انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کو بدعنوان وزراء کے خلاف ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں سیاسی جماعتیں 1973ء کا آئین اصلی حالت میں بحال کرنے پر متفق ہیں۔ اس حوالے سے تمام صوبوں کے خدشات کو بھی دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے این آر او کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :